بنٹوال 11/اکتوبر (ایس او نیوز) یہاں سے قریب کلاڈ کا میں بنگلورو سے منگلورو کی طرف جارہی ایک ٹیمپو ٹریکس کارکو روک کر اس میں موجود مسافروں پر حملہ کرنے کے الزام میں دو شرپسندوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق بنگلورو کی ایک فیملی جس میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، منگلورو کی طرف سفر کررہے تھے۔اتفاق سے کلاڈکا کے قریب ان کی کار ایک مقامی شخص کی ایکٹیوا اسکوٹر سے ذراسی چھو گئی۔ اس سے ناراض ہوکر اس شخص نے کچھ لوگوں کو ساتھ لے کر کار کا پیچھا کیاپھرناراہاری پربت کے پاس کار کوروک کر خواتین اور بچوں سمیت کار کے مسافروں پر حملہ کردیا۔زخمیوں کو بی سی روڈ کے ایک نجی اسپتا ل میں داخل کیا گیا ہے۔ جبکہ حملہ اور مارپیٹ کے الزام میں بنٹوال ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے کلاڈکا کے رہنے والے یوگیش اور کرن نامی دو شرپسندوں کو حراست میں لیا ہے۔